قرآن کی قسم کھانا

سوال : 1۔قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر یا سر پر رکھ قسم کھانا ۔

2۔اگر کسی نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ میں آئندہ یہ کام نہیں کروں گا ؟ کیا یہ قسم ہوگی یا نہیں ؟

الجواب باسم ملہم الصواب

1۔بلاضرورت قسم کھانا اچھا نہیں ، اگر کبھی ضرورت پڑجائے تو اللہ تعالیٰ کے نام یا کسی صفت کی قسم کھائی جائے، قرآن کی قسم کھانے سے منع کیاگیاہے، لیکن اگر کسی نے قسم کھالی تو قسم منعقد ہوجائے گی ۔

2۔قسم کے منعقد ہونے کے لیے قسم کے الفاظ زبان سے کہنا ضروری ہے ۔محض قرآن ہاتھ میں لینے سے قسم نہیں ہوگی ۔

1۔ الفتاویٰ الھندیۃ ( 12/421)

الیمین باللہ تعالیٰ لاتکرہ ، ولکن تقلیہ اولیٰ من تکثیرہ۔

رد المختار ( 14/14)

2۔ الفتاویٰ الھندیۃ ( 12/403 )

جامعۃ الرشید دارالافتاء

عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ پی ڈی ایف فائل میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/522155011487082/

اپنا تبصرہ بھیجیں