تعارف سورۃ طہ

یہ سورت مکہ مکرمہ کے بالکل ابتدائی دور میں نازل ہوئی تھی مستند روایات سے ثابت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسی سورت کو سن کر اسلام لائے تھےان کی بہن حضرت فاطمہ او ران کے بہنوئی حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہما ان سے پہلے خفیہ طورپر اسلام لاچکے تھے جس مزید پڑھیں

تعارف سورۃ مریم

اس سورت کا بنیادی مقصد حضرت عیسٰی علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت مریم علیہا السلام کے بارے میں صحیح عقائد کی وضاحت اوران کے بارے میں عیسائیوں کی تردید ہے اگرچہ مکہ مکرمہ میں جہاں یہ سورت نازل ہوئی عیسائیوں کی کوئی خاص آبادی نہیں تھی لیکن مکہ مکرمہ کے بت پرست کبھی مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الکہف

حافظ ابن جریر طبری ؒ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اس سورت کا شان ِنزول یہ نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے کچھ سرداروں نے دو آدمی مدینہ منورہ کے یہودی علماء کے پاس یہ معلوم کرنے کے لئے بھیجے کہ تورات اورانجیل کے یہ علماء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مزید پڑھیں

تعارف سورۃ بنی اسرائیل

اس سورت کی سب سے پہلی آیت ہی یہ بتارہی ہے کہ اس کا نزول معراج مبارک کے واقعے کے بعد ہوا ہے  اگرچہ معراج کے واقعے کی ٹھیک ٹھیک تاریخ یقینی طور پر متعین کرنا مشکل ہے لیکن زیادہ تر روایات کا رجحان ا س طرف ہے کہ یہ عظیم واقعہ آنحضرت صلی اللہ مزید پڑھیں

تعارف سورۃ النحل

اس سورت کا بنیادی موضوع اللہ تعالی کی ان نعمتوں کا مفصل بیان ہے جو اللہ تعالی نے اس کائنات میں انسان کے فائدے کے لئے پیدا فرمائی ہیں اسی لئے اس سورت کو سورۃ النعم(نعمتوں کی سورت)بھی کہاجاتا ہے۔ *عرب کے مشرکین عام طور سے یہ مانتے تھے کہ ان میں سے بیشتر نعمتیں مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الحجر

اس سورت کی آیت نمبر ۹۴ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مکہ مکرمہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی ابتدائی زمانے میں ناز ل ہوئی تھی کیونکہ اس آیت میں پہلی بار آپ کو کھل کر اسلام کی عام تبلیغ کا حکم دیاگیا ہے۔ *سورت کے شروع میں یہ حقیقت بیان مزید پڑھیں

تعارف سورۃ ابراھیم

دوسری مکی سورتوں کی طرح اس سورت کا موضوع بھی اسلام کے بنیادی عقائد کا اثبات اور ان کا انکار کرنے کے خوفناک نتائج پر تنبیہ ہے چونکہ عرب کے مشرکین حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مانتے تھے اس لئے اس سورت کے آخر سے پہلے رکوع میں ان کی وہ پر اثر دعا نقل مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الرعد

یہ سورت بھی ہجرت سے پہلے نازل ہوئی تھی اور اس کا بنیادی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید،رسالت اور آخرت کا اثبات اوران پر عائد کئے جانے والے اعتراضات کا جواب ہے * پچھلی سورت سورۂ یوسف کے آخر(آیت نمبر:۱۰۵) میں اللہ تعالی نے فرمایا تھا کہ آسمانوں اور زمین میں اللہ تعالی مزید پڑھیں

تعارف سورۃ یوسف

یہ سورت بھی مکہ مکرمہ میں ناز ل ہوئی تھی بعض روایات میں ہے کہ کچھ یہودیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کروایا تھا کہ بنی اسرائیل کے لوگ جو فلسطین کے باشندے تھے مصر میں جاکر کیوں آباد ہوئے  ان لوگوں کا خیال تھا کہ آپ کے پاس چونکہ بنو اسرائیل مزید پڑھیں

تعارف سورۃ ھود

یہ سورت بھی مکی ہے اوراس کے مضامین پچھلی سورت کے مضامین سے ملتے جلتے ہیں البتہ سورۂ یونس میں جن پیغمبروں کے واقعات اختصار کے ساتھ بیان ہوئے تھے اس سورت میں انہیں تفصیل کے ساتھ بیان کیاگیا ہے۔خاص طور پر حضرت نوح ،حضرت ہود، حضرت صالح ،حضرت شعیب اور حضرت لوط علیہم السلام کے مزید پڑھیں