خلاصہ سورۃ انعام

بصائر وعبر  : 1)باقی رہنے والے  اور نفع مند  صرف نیک اعمال  ہیں۔ باقی   سب کھیل  تماشہ ہے ۔ ( آیت  :32)   2) حق  اور دین  کی دعوت پہنچانے   والوں  کو ہر   دور میں ظلم  وجبر کا سامنا  کرنا پڑا۔لیکن انہوں نے  صبر ودعا  سے کام لیا  اور بالآخر  وہی غالب  ہوئے  ۔ ( مزید پڑھیں

ہاتھ پر تسبیح پڑھنے کا طریقہ

سوال ہاتھ پر تسبیح پڑهنے کا طریقا کیاہے کون سے ہاتھ  پرپڑهناچاہئے؟ فتویٰ نمبر:104 جواب:سیدھے ہاتھ سے تسبیح پڑھی جاتی ہے الٹے ہاتھ سے نہیں پڑھنی چاہیے – حضرت استاد محترم استاد العلماء شیخ التفسیر والحدیث مولانا مفتی محمد زرولی خان صاحب حفظه الله عنه فرماتے ہیں کہ ” حضرت ملاعلی قاری رحمه الله ” نے ” مرقاته مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الفلق سورۃ الناس

قرآن کریم کی یہ دوسورتیں معو ّذتین کہلاتی ہیں یہ دونوں سورتیں اس وقت نازل ہوئی تھیں جب کچھ یہودیوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے کچھ اثرات آ پ پر ظاہر بھی ہوئے تھے ان سورتوں میں آ پ کو جادو ٹونے سے مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الاخلاص

یہ سورت اسلام کے بنیادی عقیدہ یعنی توحید سے بحث کرتی ہے توحید کی تین قسمیں ہیں ۱۔ توحید ربوبیت یعنی ہر چیز کا خالق ،مالک اور رازق اللہ ہے ا س کا اقرار کافر بھی کرتے ہیں ۲۔توحید الوہیت یعنی بندہ جو بھی عبادت کرے خواہ دعا ہو یا نذر وقربانی تو وہ صرف مزید پڑھیں

تعارف سورۃ اللہب

یہ سورت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا مگر بدترین دشمن ابولہب او را سکی بیوی ام جمیل کاانجام بتلاتی ہے اس شخص کواپنے مال اور اولاد پر بڑا غرور تھا لیکن مال واولاد اسے اللہ کے عذاب سے نہ بچاسکے یہ دونوں میاں بیوی ذلت آمیز عبرتناک انجام سے دوچار ہوئے۔ (خلاصہ مزید پڑھیں

تعارف سوۃ النصر

زیادہ تر مفسرین کے مطابق یہ سورت فتح مکہ سے کچھ پہلے نازل ہوئی تھی اور اس میں ایک طرف تو یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ فتح ہوجائے گا اور اس کے بعد عرب کے لوگ جوق در جوق دین میں داخل ہونگے چنانچہ واقعہ بھی یہی ہوا اور دوسری طرف چونکہ مزید پڑھیں

تعارف سورۂ کوثر

اس سورت میں تین مقاصد بیان ہوئے ہیں: (۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کا فضل واحسان کہ اس نے آپ کو کوثر عطا کی ،کوثر جنت کی وہ نہر ہے جہاں قیامت کے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے امتیوں کو جام بھر کر پلائیں گے ،چونکہ کوثر کا مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الماعون

اس سورت میں اختصار کے ساتھ انسانوں کے دوگروہوں کا ذکر ہے (۱)وہ کافر جو قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے یتیموں کے حقوق دبالیتے ہیں او ران کی ساتھ سختی کا معاملہ کرتے ہیں غرباء او رمساکین کو نہ خود کھلاتے ہیں او رنہ دوسروں کو ترغیب دیتے ہیں گویا کہ نہ تو مزید پڑھیں