خواب میں اقامت دینا

اقامت: اقامت دیتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔ حج نصیب ہوگا۔ بزرگی اور عزت و اقبال نصیب ہوگا۔ کیونکہ اقامت دنیا ایک اعزاز ہے۔ معزز جگہ پر کھڑے ہوکر اقامت دینا جاتی ہے اور حج سے تعبیر آیت و اذن فی الناس بالحج کی مناسبت سے دی گئی لان الاقامۃ اخت الاذان

خواب میں افیون دیکھنا

افیون: خواب میں افیون دیکھنا کھانا اچھا نہیں ہے۔ کیونکہ افیون نشہ کی چیز ہے اور نشہ سلب ایمان اور سلب عقل کا باعث ہوتا ہے۔ اس مناسبت سے خطرۂ ایمان اور مصیبت سے تعبیر دی جاتی ہے۔

خواب میں افغان کو دیکھنا

افغان: کسی افغانی سے ملاقات کرنا یا افغانستان میں خود کو دیکھنا بہادری کی طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ قوم افغان بہادری میں ضرب المثل بن گئی  ہے۔ البتہ شورش زدہ علاقوں اور جنگ زدہ حالات میں تعبیر مختلف بھی ہوسکتی ہے۔

 قصہ حضرت ہود علیہ السلام 

شجرہ نسب: حضرت ہود علیہ السلام کا تعلق قبیلہ عاد سے ہے۔عاد کا نسب یوں ہے : عاداکبر بن عوص بن ارم بن سام بن نوح علیہ السلام ۔ قرآن کریم میں سترہ سے زیادہ مقامات پر حضرت ہود علیہ السلام اور ان کی قوم “عاد” کا تذکرہ آیا ہے۔حضرت ہود علیہ السلام کا سلسلہ مزید پڑھیں

قصہ حضرت نوح علیہ السلام

قرآن مجید بہت سی آیات میں نوح کے بارے میں گفتگو کرتا ہے اور مجمو عی طور پر قرآن کی انتیس سورتوں میں اس عظیم پیغمبر کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔ان کانا م۴۳مرتبہ قرآن کریم میں آیاہے۔ مورخین ومفسرین نے لکھا ہے کہ نوح علیہ السلام کا نام ”عبد الغفار“ یا “عبد الملک “یا مزید پڑھیں

حضرت ادریس علیہ السلام

آپ ان پیغمبروں میں سے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے دوجگہ قرآن پاک میں نام لیاہے ۔  فرمان باری تعالیٰ ہے : 1۔وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِدْرِيْسَ ۡ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا 56؀ وَّرَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا 57؁ ( سورہ مریم ) ترجمہ: اور اس کتاب میں ادریس کا بھی تذکرہ کرو  بےشک وہ سچائی کے مزید پڑھیں

قصہ حضرت شیث علیہ السلام کا

شیث : ( عبرانی : شیث ) سیت Seth جس کے معنیٰ ہیں “عبداللہ ” یا “اللہ کی بخشش”۔ ( دیکھیے تاج العروس) حضرت آدم علیہ السلام کے تیسرے بیٹے جو قتل ِہابیل کے پانچ سال بعد پیدا ہوئے ۔ والد بزرگوار کی عمراس وقت ایک سو بیس سال تھی ۔ چونکہ قابیل کے ہاتھوں مزید پڑھیں