چار ماہ تبلیغ میں جانے کا حکم

   بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب حامدا ً وا مصلیاً

بیوی ،بچوں کی مناسب نگہداشت اور ان کے نان و نافقہ کا انتظام کرتے ہوے  شو  ہر چار ماہ تک بیوی کی اجازت کے بغیر بھی تبلیغ میں جا سکتا ہے،البتہ چار ماہ سے زائد عرسہ کے لئے باہر جانے  میں اگر اخلاقی لحاظ سےکسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو اور سائل اپنی بیوی و بچوں کی   معقول نگہداشت کا مکمل انتظام کر کے جانا چاہتا ہوتو اس کی گنجائش ہے،لیکن اگر مذکورہ عرصہ کے لئے باہر جانے میں گھر کے اندر کسی اخلاقی  فتنہ کا اندیشہ ہو یا بیوی بچوں کی معقول نگہداشت میں خلل واقع ہوتا ہو تو ایسے حالات میں لمبے عرصے کے  لئے باہر  جانے کے بجائے مقامی طور پرتبلیغ  کا کام کرتا رہے،تو اس سے ان شاء اللہ ثواب میں کمی نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔واللہُ  سبحانہ و تعالیٰ اعلم

    الجواب صحیح

  محمد طاہر غفرلہ

مفتی دار العلوم کراچی

  دارالافتاءجامعہ دار العلوم کراچی

اپنا تبصرہ بھیجیں