سات ماہ کا مردہ بچہ پیدا ہو تو اس کو غسل اور کفن دیا جائے گا

اگر سات ماہ کا مردہ بچہ پیدا ہو تو اس کو غسل اور کفن دیا جائے گا ؟

جواب:جو بچہ مردہ پیدا ہو اور اس کے کچھ اعضا ء یا پورے اعضاء بنے ہوئے ہوں تو اس کو غسل بھی دیا جائے اسی طرح اس کا نام بھی رکھا جائے اور کسی کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر  دیا جائے البتہ اس کو با قاعدہ کفن دینے کی ضرورت نہیں ہے  اور نہ اس پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (2 / 227)

(وَمَنْ وُلِدَ فَمَاتَ يُغَسَّلُ وَيُصَلَّى عَلَيْهِ) وَيَرِثُ وَيُورَثُ وَيُسَمَّى (إنْ اسْتَهَلَّ) بِالْبِنَاءِ لِلْفَاعِلِ: أَيْ وُجِدَ مِنْهُ مَا يَدُلُّ عَلَى حَيَاتِهِ بَعْدَ خُرُوجِ أَكْثَرِهِ، حَتَّى لَوْ خَرَجَ رَأْسُهُ فَقَطْ وَهُوَ يَصِيحُ فَذَبَحَهُ رَجُلٌ فَعَلَيْهِ الْغُرَّةُ، وَإِنْ قَطَعَ أُذُنَهُ فَخَرَجَ حَيًّا فَمَاتَفَعَلَيْهِ الدِّيَةُ (وَإِلَّا) يَسْتَهِلُّ (غُسِّلَ وَسُمِّيَ) عِنْدَ الثَّانِي وَهُوَ الْأَصَحُّ فَيُفْتَى بِهِ عَلَى خِلَافِ ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ إكْرَامًا لِبَنِي آدَمَ كَمَا فِي مُلْتَقَى الْبِحَارِ. وَفِي النَّهْرِ عَنْ الظَّهِيرِيَّةِ: وَإِذَا اسْتَبَانَ بَعْضُ خَلْقِهِ غُسِّلَ وَحُشِرَ هُوَ الْمُخْتَارُ (وَأُدْرِجَ فِي خِرْقَةٍ وَدُفِنَ وَلَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِ)

اپنا تبصرہ بھیجیں