اناج میں کیڑے ہوجائے ان کا کیاحکم ہے

چاول میں عموما چھوٹے چھوٹے کیڑےہوتے ہیں جنهیں ہم سرسلی کہتے ہیں اگر وه کهانے میں آ جائیں اور کها لی جائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ کیا وه مردار میں شامل ہوں گی 

الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً

آٹا، گندم یا کسی دوسرے اناج میں اگر صرف کیڑوں کا مادّہ جالے کی طرح پیدا ہوا  ابھی تک جاندار کیڑے نہیں ہوئے تو مع اس جالہ کے آٹا وغیرہ استعمال کرنا شرعاً درست ہے  اگر جاندار کیڑے پیدا ہوگئے تو پھر کیڑوں سمیت آٹا وغیرہ کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہے۔ (بہشتی زیور: ۹/۱۰۴، طبی جوہر، ط:اختری) 

کیڑے مکوڑوں (خواہ ان میں بہتا ہوا خون ہو یا نہ ہو) کاکھانا بہرحال جائز نہیں؛ اس لیے ان کے سالن روٹی میں پک جانے کی صورت میں سالن کا کھانا جائز نہ ہوگا  وذکر الکرخی عن أصحابنا أنّ کل ما لایفسد الماء لایفسد غیر الماء وہکذا روی ہشام عنہم، وہذا أشبہ بالفقہ، ویستوي الجواب بین المتفسّخ وغیرہ فی طہارة الماء ونجاستہ إلاّ أنہ یکرہ شرب المائع الذي تفسّخ فیہ؛ لأنہ لایخلو عن أجزاء مایحرم أکلہ الخ (بدائع الصنائع: ۱/۲۳۲، ط:زکریا) نیز دیکھیں: بہشتی زیور اختری (۹/۱۰۳ تا ۱۰۵، بہ عنوان: حیوان کا بیان)۔

 فقط وَاللہ اَعْلَمُ 

2 تبصرے “اناج میں کیڑے ہوجائے ان کا کیاحکم ہے

  1. حضرت اس بارے میں مزید وضاحت ہو سکتی ہے؟چاول یا چنے کی دال میں اگر زیادہ کیڑے ہو جائیں تو ایسا ہو جاتا ہے کہ اچھی طرح دھو کر پکایا جائے تو بھی جب دال پکنا شروع ہوتی ہے یعنی پانی گرم ہوتا ہے تو پھر ایک دو کیڑے نظر آتے ہیں. تو کیا اب پوری ہنڈیا پھینکنی پڑے گی.ل

اپنا تبصرہ بھیجیں