ایک ہی شخص سے دوبارہ نکاح کا حکم

فتویٰ نمبر:676

اگر کوئی شخص کسی لڑکی سے چھپ کر ایک بار نکاح کر لے پھر اس کے گھر والے بھی شادی کروائیں اسی لڑکی سے کیا پھر نکاح کر لیں تو کیا ہو گا؟

الجواب بعون الملک الوھاب 

نکاح میں اعلان سنت ہے لیکن اگر خفیہ طور پر دو مرد گواہ یا ایک مرد اور دو عورتوں کے سامنے ایجاب وقبول پایا گیا ہے تو یہ نکاح شرعاً صحیح ہوگا۔ اب دوبارا نکاح اسی شخص سے کرنا محض دہرانا ہو گا۔

ویندب إعلانہ وتقدیم خطبۃ وکونہ في مسجد۔ (شامي ۴؍۶۶ زکریا) 

عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إعلنوا ہٰذا النکاح واجعلوہ في المساجد الخ۔ (سنن الترمذي)

عن نافع مولی ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما یقول: لیس في الإسلام نکاح السرِّ۔ (المصنف لابن أبي شیبۃ ۳؍۴۸۵ رقم: ۱۶۳۹۳ بیروت)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ ڈاکٹر رحمت اللہ 

صفہ آن لائن کورسز 

5 -7- 2017ء

10 شوال 1438 ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں