Home » دار الافتاء » اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا

اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا

سوال:اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا سنت ہے؟اور اس کا کوئی ثبوت ہے؟

الجواب حامدةومصلیا

اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے، اذان کے بعد جو ثابت ہے وہ یہ ہے کہ پہلے دُرود شریف پڑھے پھر دُعائے وسیلہ(اذان کے بعد کی مشہور دعا) پڑھے، پھر یہ دُعا پڑھے: ”رَضِیتُ بِاللہِ رَباً وَبِمحمدٍ صَلَّی اللہُ علیہ وَسلم نبیاً وَبِالْاِسْلَامِ دِیناً“ ۔

(شرح النووی علی مسلم، ج: ۱، ص:۱۶۶، شامی، ج:۱، ص۳۹۸) 

فقط واللہ اعلم

اہلیہ مفتی فیصل 

۱۱شوال ۱۴۳۸ھ

6جولائی2017

صفہ آن لائن کورسز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

WpCoderX