خواب میں اسٹابری کھانا

اسٹابری: اسٹابری صحت کے لیے مفید ہے لیکن ترش ہوتی ہے۔ اس لیے عورت کے لیے تو اچھا ہے۔ خوشی ملے گی۔ جبکہ مرد دیکھے تو تھوڑی پریشانی آسکتی ہے۔

خواب میں استواء علی العرش کی بحث کرتے ہوئے دیکھنا

استواء علی العرش: خواب میں استواء علی العرش کی بحث کرتے ہوئے دیکھا تو اگر اہل سنت و الجماعۃ کا مسلک بیان کرتے ہوئے دیکھا تو اچھا ہے۔ ہدایت اور حق پر ہونے کی دلیل ہے اور اگر باطل مذہب بیان کرتے ہوئے دیکھا تو گمراہی کا خطرہ ہے۔ اپنی اصلاح کرے۔

خواب میں استغفار پڑھتے ہوئے دیکھنا

استغفار: خواب میں توبہ و استغفار کرنا اچھا ہے۔ گناہوں سے معافی ملنے اور عذاب سے بچنے کی طرف اشارہ ہے۔ مال و اولاد میں ترقی ہوگی۔ فرزند پیدا ہوگا ۔ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ  (سورۃ الانفال 23)  إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا ( سورۃ نوح )

خواب میں استری دیکھنا

استری: استری دور جدید کی اشیاء کی زینت میں سے ہے۔ اگر صاحب خواب نیک ہے تو دین داری میں ترقی کرے گا اور برا ہے تو گناہوں میں ترقی کا خطرہ ہے۔

خواب میں استرہ دیکھنا

استرہ:  استرہ حلق کے کام آتا ہے عربی میں اسے آپ حالقہ کہہ سکتے ہیں۔ اگر صاحب خواب اچھا آدمی ہے تو حلق کی نسبت سے حج و عمرہ نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ اور اگر صاحب خواب نیک انسان نہیں ہے تو عصبیت اور آپس کی دشمنی اور ناچاقی کی مزید پڑھیں

خواب میں گاڑی وغیرہ تیز چلاتے دیکھنا

اسپیڈ: گاڑی، موٹرسائیکل بہت اسپیڈ اور تیز چلاتے دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ طبیعت میں بے احتیاطی ہے۔ جس سے خطرات ہوسکتے ہیں۔

خواب میں اسپتال دیکھنا

اسپتال: روحانی بیماری میں مبتلا ہے تو اس کا علاج کروائے اور اگر جسمانی بیماری میں مبتلا ہے تو اس سے شفاء ملنے کی طرف اشارہ ہے۔

خواب میں ازار دیکھنا

ازار: ازار، شلوار، قمیض، چادر یعنی لباس کی دو تعبیریں ہیں: ایک دین داری اور تقوی و لباس التقوی ذلک خیر کی مناسبت سے۔ دوسری زوجین کے باہمی تعلقات، ھن لباس لکم و انتم لباس لھن کی منساسبت سے۔ چنانچہ لباس کم دیکھنا اور مختصر ان امور میں کمی کی طرف جبکہ مکمل یا بہت مزید پڑھیں