خواب میں اقامت دینا

اقامت: اقامت دیتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔ حج نصیب ہوگا۔ بزرگی اور عزت و اقبال نصیب ہوگا۔ کیونکہ اقامت دنیا ایک اعزاز ہے۔ معزز جگہ پر کھڑے ہوکر اقامت دینا جاتی ہے اور حج سے تعبیر آیت و اذن فی الناس بالحج کی مناسبت سے دی گئی لان الاقامۃ اخت الاذان

خواب میں افیون دیکھنا

افیون: خواب میں افیون دیکھنا کھانا اچھا نہیں ہے۔ کیونکہ افیون نشہ کی چیز ہے اور نشہ سلب ایمان اور سلب عقل کا باعث ہوتا ہے۔ اس مناسبت سے خطرۂ ایمان اور مصیبت سے تعبیر دی جاتی ہے۔

خواب میں افغان کو دیکھنا

افغان: کسی افغانی سے ملاقات کرنا یا افغانستان میں خود کو دیکھنا بہادری کی طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ قوم افغان بہادری میں ضرب المثل بن گئی  ہے۔ البتہ شورش زدہ علاقوں اور جنگ زدہ حالات میں تعبیر مختلف بھی ہوسکتی ہے۔

خواب میں مقام اعراف دیکھنا

اعراف: مقام اعراف ایک جگہ کا نام ہے جس پر قیامت کے دن وہ لوگ کھڑے ہوں گے جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گے۔ وہ جنت کی طرف دیکھیں گے اور جنت میں جانے کی تمنا کریں گے کہ پھر جہنم کی طرف ان کا رخ پھیرا جائے گا جسے  دیکھ کر وہ مزید پڑھیں

خواب میں اعرابی کودیکھنا

اعرابی: اعرابی، عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے دیہاتی اور گنوار۔ خواب میں کسی اعرابی سے ملنا طبیعت میں گنوار پن کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے بعض اوقات کسی چیز کی خصلت اور طبیعت کو دیکھ کر بھی تعبیر دی جاتی ہے۔ اعرابی کی طبیعت میں سختی، نادانی اور جہالت غالب مزید پڑھیں

خواب میں اعتکاف میں بیٹھے دیکھنا

اعتکاف: دیکھا کہ اعتکاف میں بیٹھا ہے تو قرب الٰہی اور دنیا سے قطع تعلقی و بے رغبتی کی طرف اشارہ ہے۔ مناسبت ظاہر ہے کہ اعتکاف کا مقصد قرب الٰہی ہے جس سے دنیا سے بے رغبتی پیدا ہوتی ہے۔ ولا تباشروھن و انتم عاکفون فی المساجد(البقرۃ)

خواب میں اصحاب کہف کو دیکھنا

اصحاب کہف: اصحاب کہف کو دیکھنا ملاقات کرنا اچھا ہے۔ دین کی وجہ سے آزمائش آئے گی لیکن اﷲ تعالیٰ عافیت اور حفاظت کا سامان فرمائیں گے۔

خواب میں اصحاب صفہ کو دیکھنا

اصحاب صفہ: اصحاب صفہ سے ملاقات یا ان کو خواب میں دیکھنا علمی مشغولیت اور علمی کام کے لیے مقبولیت کی طرف اشارہ ہوا اصحاب صفہ کی مناسبت علم ہی سے ہے۔

خواب میں اصحاب الاخدود کو دیکھنا

اصحاب الاخدود: اصحاب الاخدود کو خواب میں دیکھنا اچھا ہے۔ قرآن نے ان کے بارے میں جنتوں اور فوز کبیر(بڑی کامیابی) کا وعدہ فرمایا ہے اس لیے ان شاء اﷲ! آزمائش اور امتحان میں کامیابی حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

خواب میں مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کو دیکھنا

اشرف علی تھانوی: خواب میں مولانا اشرف علی تھانوی کو دیکھنا اچھا ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اﷲ کو ہر فن سے مناسبت تھی۔ اس لیے اگر صاحب خواب کا تعلق تصوف اور خانقاہ سے ہے تو تصوف میں ترقی ہوگی۔ فقہ و فتوی سے تعلق ہے تو فقہ و افتاء میں ترقی ہوگی۔ غرض جس مزید پڑھیں