خواب میں اشرافیہ دیکھنا

اشرافیہ: بڑوں سے تعلقات مفید ہوتے ہیں۔ اس لیے خواب میں اشرافیہ کو دیکھنا یا ان سے ملاقات کرنا اچھا ہے۔ لیکن کوئی غلط چیز ہوتے دیکھے تو اچھا نہیں۔

خواب میں اپنے آپ کو اسیر دیکھنا

اسیر: خواب میں خود کو اسیر یعنی قیدی دیکھنا اچھا ہے۔ قوت ایمانی اور دین داری کی طرف اشارہ ہے۔ الدنیا سجن المومن۔ دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہی ہے۔ اور اگر برا آدمی خود کو اسیر دیکھے تو ممکن ہے کہ نیکی کی طرف آئے اور یہ بھی ممکن ہے کہ پریشانی آئے۔ مزید پڑھیں

خواب میں اسکول دیکھنا

اسکول: اسکول کالج اور مدرسہ تعلیم و ترقی اور خیر کا مرکز ہے۔ اس لیے اگر صاحب خواب مدرس اور ٹیچر ہے تو اﷲ تعالیٰ اس سے تعلیم و تدریس جیسا بہتر کام لیں گے۔ طالب علم دیکھے تو اس کے لیے بھی اچھا ہے۔

خواب میں اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنا

اسرافیل: حضرت اسرافیل علیہ السلام معزز اور جاہ و جلال والے فرشتوں میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ قیامت کا صور بھی آپ پھونکیں گے۔ اس لیے انہیں مناسبتوں سے خواب کی تعبیر ہوگی۔ اگر صور پھونکتے ہوئے دیکھا تو فتنے، خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ صور نہیں پھونک رہے بلکہ خوش روی سے مزید پڑھیں

خواب میں اسٹریچر دیکھنا

اسٹریچر کمزوری اور مرض کی طرف منسوب ہے۔ صاحب خواب چستی کا مظاہرہ کریں گے تو کام ہوگا۔ سستی نہ کیا کریں سستی سے کام نہ ہوگا۔

خواب میں اسٹپل دیکھنا

اسٹپل: اسٹپل سے جوڑنے کا کام لیا جاتا ہے اس مناسبت سے اس کی تعبیر اس سے دی جائے کہ اﷲ تعالیٰ صاحب خواب سے جوڑ پیدا کرنے  اور لوگوں میں ملاپ پیدا کرنے کا کام لیں گے۔