چاند گرہن کی نماز باجماعت پڑھنے کا حکم

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:50

سوال: کیا چاند گرہن  کی نماز باجماعت ثابت ہے ؟

الجواب حامداومصلیا ً

 خسوف  ( چاند گرہن  ) کے وقت دورکعت  نماز پڑھنا مسنون  ہے مگر  اس میں جماعت  مسنون  نہیں سب لوگ  تنہا علیحدہ علیحدہ  نماز پڑھیں  اورا پنے اپنے گھروں  میں پڑھیں  مسجد میں جانا  بھی مسنون نہیں ۔آنحضرت ﷺ سے بھی چاند گرہن  کی نماز  منفرداً ہی پڑھنا  ثابت ہے کسی صحیح  روایت  سے اس کی جماعت ثابت نہیں یہی احناف  کا مذہب ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی 

عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ   پی ڈی ایف فائل  میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/498321477203769/

اپنا تبصرہ بھیجیں