کمیشن طے کیے بغیر ڈاکٹر کو رقم دینا ڈاکٹر کے لیے  لینا  تفصیل مذکور کے مطابق جائز ہے ۔

فتویٰ نمبر:729

سوال : بعض دفعہ جب ڈاکٹر کسی مریض کو بھیجتا ہے کسی پرائیوٹ ہسپتال یا کسی ٹیسٹ کے لیے  یاالٹرساؤنڈ کے لیے ای سی ٹی سکین کے لیے  تووہ پرائیوٹ ہسپتال والے ۔لیبارٹری والے  ، سی ٹی سکین والے ڈاکٹر کو کچھ رقم دیتے ہیں تو کیا ڈاکٹر کے لیے یہ رقم  لینا جائز ہے؟ا س کو اپنے استعمال میں لاسکتا ہے  یا وہ رقم  کسی غریب کو دیدےیا اسی مریض  کو واپس کردے؟

جواب : اس کے حکم میں وہی تفصیل ہے جو جواب 14 میں لکھی گئی اورا س تفصیل  کے مطابق  جس صورت میں  کمیشن  لینا ڈاکٹر کے لیے  جائز ہے تو اس رقم کو استعمال کرنا ڈاکٹر کے لیے جائز ہے۔ مریض  کو واپس  کرنا یا کسی  غریب  کودینا کوئی ضروری نہیں۔ اورجس صورت میں کمیشن  لینا ڈاکٹر کے لیے جائز نہیں بلکہ یہ رقم جہاں  سے وصول کی ہو وہاں واپس کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں