سائبرمیڈیاالحاد کے محفوظ قلعے

الحاد (ساتویں قسط)

سائبرمیڈیاالحاد کے محفوظ قلعے:

یہ لوگ بزدل ہوتے ہیں۔ نیٹ کے محفوظ قلعے میں بیٹھ کر، اپنی شناخت چھپا کرالحاد و زندقہ پھیلا رہے ہیں، سادہ لوح اور کم علم نوجوانوں کے ایمان پر شبِ خون مار رہے ہیں۔اور یہ سب کہاں ہو رہا ہے؟ اس پاکستان میں جسے ہم اسلام کا قلعہ کہتے نہیں تھکتے۔یہاں 2008ءسے یہ کام بڑی خاموشی کے ساتھ ہو رہا ہے اور کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔

عیسائیوں اور یہودیوں کی طرف سے اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم اور دوسرا وہ مواد جس پر پوری دنیا میں اور خصوصاً پاکستان میں بھونچال کھڑا ہو گیا تھا، ہم نے اور بیشتر مسلمانوں نے نہیں دیکھا اور اللہ اسے دیکھنے سے سب کی حفاظت فرمائے لیکن وہ سارا مواد جو ہم نے پچھلے ایک سال میں پاکستانی سائٹس پر دیکھا اور جو خاص اس آرٹیکل کے لیے دیکھنا پڑا  اس کو دیکھ کر ہم بالیقین کہ سکتے ہیں کہ خدا اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی جتنی توہین پاکستان کی نیٹ دنیا میں ہو رہی ہے اور خاص اردو زبان میں ہو رہی ہے وہ شاید مغرب میں بھی نہیں ہو ئی۔ بنگلہ دیش کے بنگالی بھائیوں کو سلام ہے کہ انہوں نے چند بلاگرزکے بلاگز پر فوراً ردعمل ظاہر کیا اوربھرپور احتجاج کیا۔جب کہ ہم بدستور اپنے روزمرہ میں گم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں