دفناتے ہوئے میت پر مٹی ڈالتے وقت دعا پڑھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ یہ ہے کہ جو میت پر مٹی ڈالتے وقت یہ دعا پڑهی جاتی ہے .منها خلقنكم وفيها نعدكم ومنها نخرجكم تارةً اخرى. یہ دعا کسی حدیث سے ثابت ہے کہ نہیں اور اس کا ترجمہ کیا کہتا ہے
اطمینان بخش جواب دیں
جزاك الله خيراً کثیرہ

فتویٰ نمبر:190

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب حامداً و مصلیاً

رسول اللہ ﷺ کا اپنی بیٹی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو دفنانے کے وقت یہ آیت بطورِدعا پڑھنے کا ذکر حدیث کی کتاب مسند احمد میں موجود ہے اور اس آیت کا مطلب یہ ہے ’’ہم نے تم کو زمین ہی سے پیدا کیا اور پھر تم کو ( بعد موت) اسی میں لے جائیں گے اور (قیامت کے دن) پھر دوبارہ اسی زمین سے تم کو نکالیں گے‘‘۔

مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى [طه: 55]
مسند أحمد (5/ 254)
عن أبي أمامة قال : لما وضعت أم كلثوم ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم في القبر . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : {منها خلقناكم وفيها نعيدكم ، ومنها نخرجكم تارة أخرى} ، قال : ثم لا أدري أقال : بسم الله وفي سبيل الله وعلى ملة رسول الله ؟ أم لا ، فلما بنى عليها لحدها طفق يطرح لهم الجبوب ويقول : سدوا خلال اللبن . ثم قال : أما إن هذا ليس بشيء ولكنه يطيب بنفس الحي.
==========
واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں