دین فروشی عام ہو جائے گی

(١٠) عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ؐ قَالَ بَادِرُوْا بِالْاَعْمَالِ فِتَناً کَقِطْعِ اللَّیْلِ الْمُظْلِمِ یُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِناً وَیُمْسِی کَافِراً وَیُمْسِی مُؤْمِناً وَیُصْبِحُ کَافِراً یَبِیْعُ دِیْنَہ، بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْیَا۔(صحیح مسلم باب الحث علی المبادرۃ بالاعمال قبل تظاھر الفتن ج١،ص٧٥)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا : نیک اعمال میں سبقت کرو ایسے فتنوں کے آنے سے پہلے جو اندھیری رات کی تہ بہ تہ تاریکیوں کی طرح ہوں گے آدمی صبح کو مومن ہو گا اور شام کو کافر ہو جائے گا اور شام کو مومن ہو گا تو صبح کا فر ہو جائے گا۔ دنیا کے چند ٹکوں کے عوض اپنے دین کو بیچتا پھرے گا۔
فائدہ : دنیوی مفادات کی خاطر دین و ایمان کو بیچنے کی مثالیں ایک دو نہیں سینکڑوں کی تعداد میں اور ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ بالخصوص غیر مسلم این جی اوزنے تو اس ہتھیار کو استعمال کر کے لاکھوں کا ایمان تباہ کر ڈالا ہے۔(اللّھم احفظنا منہ

اپنا تبصرہ بھیجیں