استفتاء:مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ جو سوشل ویب سائٹ ہے،جیسے فیس بک وغیرہ،اس کو استعمال کر سکتے ہیں؟پچھلے سال جن وجوہات کی بناء پر پاکستان میں اس کو بند کیا گیا تھا کیا اس کے بعد اس کا استعمال درست ہے؟
فتویٰ نمبر:07
الجواب حامدة و مصلية
شرعی حدود میں رہتے ہوئے ان کا استعمال مباح ہے البتہ بالعموم ان میں اشتغال سے آدمی راہ راست سے ہٹ جاتا ہے،اور قیمتی اوقات کا ضیاع ہوتا ہے اس لیے احتیاط بچنے میں ہے.(دار الافتاء دار العلوم دیوبند،فتوی نمبر:68711)
کما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:من حسن اسلام المرء ترکه مالا يعنيه.(زاد الطالبين:14،ط:مكتبة البشرى)
وفى الدر:وكل ما يؤدى إلى ما لا يجوز لا يجوز.(6/360)
والله أعلم بالصواب
زوجه خليل الله
صفہ آن لائن کورسز
24-جمادی الاولی-1438ھ.
26-فروری-2017