گزشتہ کئی سالوں کے قر ض پر زکوةکاحکم

سو ال :ایک آدمی پر میرا قرضہ تھا جس کے ملنے کی ساری امیدیں ختم ہوگئی تھیں۔ میں نے ان پیسوں کی زکاۃ آٹھ سال نہ نکالی۔ اب آٹھ سالوں کے بعد وہ قرضہ مجھے مل گیا ہے۔ کیا گزشتہ آٹھ سالوں کی زکاۃ مجھے نکالنی ہے؟

فتویٰ نمبر:233

الجواب حامدةومصلیة:

۔قرض دین قوی ہے لہذا اس پر ہر سال زکوةواجب ہوتی رہتی ہےالبتہ زکوةکی ادائیگیاسوقت واجب ہوتی ہےجب رقم وصول ہو۔صورت مسئولہ میں آپپرواجب ہےکہ قرضوصول ہونےپر پورےآٹھ سال کی زکوۃ اداکریں ۔ 

“واعلم ان الدیون عندالامام ثلثةقوی ومتوسطہ وضعیف

فتجب ز کوتہا ا إذا تم نصاباً وحال الحول لکن لا فوراً بل عند قبض اربعین درہماً من الدین القوی کقرض وبدل مال تجارۃ ۔ (د رمختار :۲/ ۳۰۵)”

فقط و اللہ اعلم باصواب

اہلیہ مفتی فیصل

8مارچ2017

8جمادی الثانی1438ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں