ترتیب وپیشکش : (مفتی) محمدانس عبدالرحیم
1) حج کیا ہے؟
جواب: ایک محبت بھری عبادت ہے جو بیت اللہ شریف جاکر اداکی جاتی ہے۔
2) بیت اللہ شریف کہاں ہے؟
جواب: مکہ مکرمہ میں۔
3) دنیا میں سب سے پہلے کون سی جگہ تعمیر کی گئی؟
جواب: بیت اللہ ۔
4) بیت اللہ کی تعمیر سب سے پہلےکس نے کی؟
جواب: پہلے فرشتوں نے کی پھرآدم علیہ السلام نے۔
5) سب سے پہلے حج کس نے کیا؟
جواب: حضرت آدم علیہ السلام نے۔
6) آدم علیہ السلام کہاں سے حج کرنے گئے تھے؟
جواب: ہندوستان سے گئے تھےاور پیدل حج کیا تھا۔
7) کتنے انبیائے کرام نے حج کیاہے؟
جواب: تمام انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام نے۔
8) کیاحج نماز کی طرح فرض ہے؟
جواب: جی ہاں! حج نماز کی طرح فرض ہے۔
9) حج کب فرض ہوا؟
جواب: مشہور یہ ہے کہ 6ہجری میں فرض ہوا۔
10) حج ہر ایک پر فرض ہے؟
جواب: نہیں! حج صرف مال دار مسلمان پر فرض ہے۔
(11) زندگی بھر میں کتنی بار حج فرض ہے؟
جواب: ایک بار۔
12) حج مالی عبادت ہے یا بدنی؟
جواب: مالی بھی اور بدنی بھی۔
13) نبی کریم ﷺ نے کتنے حج کیے؟
جواب: ایک
14) نبی کریم ﷺ نے عمرے کتنے کیے؟
جواب: چار
15)آپ ﷺ نے جو حج ادا کیا اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب: حجۃ الوداع
16) حجۃ الوداع میں آپ ﷺ نے کیا خطاب فرمایا؟
جواب: فضیلت کا مدار رنگ ونسل اور قوم وزبان نہیں، بلکہ تقوی ہے۔
17) جب حج فرض ہوجائے تو دیر کرنی چاہیے؟
جواب: نہیں۔
(18) حج مبرور کسے کہتے ہیں؟
جواب: جس میں دکھلاوا نہ ہو اورجسےاللہ تعالی قبول کرلے۔
(19) حج مبرور کا ثواب کیا ہے؟
جواب: جنت اور اللہ کی رضا۔
(20) اللہ تعالی کس مال سے حج قبول فرماتے ہیں؟
جواب: حلال مال سے۔
(21) حج کرنے سے پہلے کیاکرنا چاہیے؟
جواب: حج کے مسائل سیکھنے چاہییں!
(22) کیا سفر میں یاہوائی جہاز میں نماز معاف ہے؟
جواب: نہیں، نماز کہیں بھی معاف نہیں۔
(23) کیا حج عمرے میں پردہ معاف ہے؟
جواب: نہیں۔
(24) کیاعمرہ فرض ہے؟
جواب: عمرہ کرنا سنت ہے۔
(25) عمرے کے اندر کتنی چیزیں فرض ہیں؟
جواب: دو: احرام اور طواف
(26) عمرے کے اندر کتنی چیزیں واجب ہیں؟
جواب: دو: سعی اور سرکےبال چھوٹے کروانا
(27) حج کےاندر کتنی چیزیں فرض ہیں؟
جواب: تین: احرام ، طواف اورعرفات کے میدان میں ٹھیرنا۔
(28) احرام کسے کہتے ہیں؟
جواب: حج یاعمرے کی نیت کرکے تلبیہ پڑھنےکو احرام کہتے ہیں۔
(29) احرام کے کیامعنی ہیں؟
جواب: حرام کرنا
(30) احرام کی حالت میں کتنی چیزیں حرام ہوجاتی ہیں؟
جواب: آٹھ چیزیں۔
(31) تلبیہ کیاہے؟
جواب: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ
(32) احرام کب تک باندھ لینا چاہیے؟
جواب: میقات سے پہلے پہلے۔
(33) پاکستان کی میقات کیا ہے؟
جواب: سمندر ی سفر میں یلملم اور ہوائی سفر میں قرن المنازل یا ذات عرق۔
(34) ایک طواف میں کتنے چکر لگانے ہوتے ہیں؟
جواب: سات
(35) سعی کسے کہتے ہیں؟
جواب: صفامروہ کے سات چکر لگانے کو سعی کہتے ہیں۔
(36) صفامروہ کیا ہیں؟
جواب: بیت اللہ کے قریب دو چھوٹی پہاڑیاں ہیں ایک کانام صفا ہے، دوسری کا نام مروہ ۔
(37) صفا مروہ کی سعی کس کی یاد میں کی جاتی ہے؟
جواب؛ حضرت حاجرہ اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کی یاد میں۔
(38) حجر اسود کہاں سے آیاتھا؟
جواب: جنت سے۔
(39) حجر اسود کالا کیسے ہوا؟
جواب: پہلے دودھ کی طرح سفید تھا، انسان کے گناہوں نے کالا کردیا۔
(40) زمزم کس طرح جاری ہوا تھا؟
جواب: حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیاں رگڑنے سے۔
(41) زمزم کے پانی کی کیا فضیلت ہے؟
جواب: جس نیک مقصد کے لیے پیا جائے وہ پورا ہوتا ہے۔
(42) آب زم زم پینے کی کیا دعا ہے؟
جواب: اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا وَاسِعًا، وَشِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ
(43) کیا احرام کی حالت میں خوشبو والی کوئی چیز استعمال کرسکتے ہیں؟
جواب: نہیں
44) کیا حالت احرام میں سر ڈھکنا جائز ہے؟
جواب: نہیں
(45) کیا حالت احرام میں مردوں کے لیے سلے ہوئے کپڑے پہننا جائز ہے؟
جواب: نہیں۔
(46) کیا حالت احرام میں کنگھی کرنا جائز ہے؟
جواب: جائز ہےلیکن بال نہیں ٹوٹنے چاہییں!
(47) احرام کی حالت میں بال یا ناخن کاٹ سکتے ہیں؟
جواب : نہیں۔
(48) احرام کی حالت میں جوئیں مارسکتے ہیں؟
جواب: نہیں
(49) مکہ مکرمہ کے کسی درخت کو کاٹ سکتے ہیں؟
جواب: نہیں۔
(50) تکبیر تشریق کب کہی جاتی ہے؟
جواب: نو ذوالحجہ کی فجر سے تیرہ ذوالحجہ کی عصر تک۔
(51) تکبیر تشریق کس طرح کہی جائے؟
جواب: مرد درمیانی آواز سے اور خواتین آہستہ آواز سےکہیں۔
(52) آٹھ ذوالحجہ کے دن کو کیا کہتے ہیں؟
جواب: یوم الترویہ
(53) نوذوالحجہ کے دن کو کیا کہتے ہیں؟
جواب: عرفہ۔
(54) دس ذوالحجہ کے دن کو کیا کہتے ہیں؟
جواب : یوم النحر
55) حاجی آٹھ ذوالحجہ کا دن کہاں گزارتے ہیں؟
جواب: منی میں پانچ نمازوں تک۔
56) حاجی عرفے کا دن کہاں گزارتے ہیں؟
جواب: میدان عرفات میں ۔
57) حاجی عرفے کی رات کہاں گزارتے ہیں؟
: مزدلفہ کے میدان میں۔
58) عرفات میں دونمازیں اکٹھی پڑھتے ہیں،کون کون سی؟
جواب: ظہر اور عصر ۔
59) مزدلفہ میں دونمازیں اکٹھی پڑھتے ہیں،کون کون سی؟
جواب: مغرب اور عشا ۔
60) یوم النحر یعنی عید کے دن پہلاکام کیا کرتے ہیں؟
جواب: بڑے شیطان کو سات کنکر مارتے ہیں۔
61) یوم النحر کو دوسرا کام کیا کرتے ہیں؟
جواب: قربانی
62) یوم النحر کو تیسرا کام کیا کرتے ہیں؟
جواب: سرمنڈواتے یا بال کترواتے ہیں۔عورتیں بال کتروائیں گی۔
63) طواف زیارت کا وقت کتنے دن رہتا ہے؟
جواب: دس سے لے کر بارہ ذوالحجہ کے غروب تک یعنی تین دن۔
64) رمی کسے کہتے ہیں؟
جواب: شیطان کو کنکریاں مارنے کو
65) رمی کتنے دن کی جاتی ہے؟
جواب: دس ذوالحجہ سے تیرہ ذوالحجہ تک یعنی چار دن۔
66) مکہ مکرمہ کو الوداع کرنے کے لیے کیا کیا جاتا ہے؟
جواب: الوداعی طواف۔
67) کیا بچوں پر حج فرض ہے؟
جواب: نہیں۔
68) اگر کسی بچے نے حج کرلیا تو بڑے ہونے کے بعد دوبارہ کرنا ہوگا؟
جواب: جی ہاں!
69) اللہ پاک اپنے گھر کس کو بلاتے ہیں؟
جواب: جسے اس کے گھر کی زیارت کا بے حد شوق ہو۔