3 نومبر بعد نمازِ فجر ،رائیونڈ اجتماع میں حاجی عبدالوہاب صاحب کا بیان تھا جس میں حاجی صاحب نے مندرجہ ذیل باتیں ارشاد فرمائی تھی جس کی تخریج شیخ محمد طلحہ بلال احمد منیار حفظہ اللہ المکی ( تلمیذ رشید شیخ عبد الفتاح ابو غدہ قدس سرہ) نے فرمائی ۔
1- جس مسلمان نے کلمہ پڑھ لیا کلمہ پڑھتے ہی پہلے سب گناہ معاف ہوگئے ۔
2- جو فجر کی نماز پڑھے وہ اللہ پاک کی ذمہ داری میں آجاتا ہے ۔
تخريج : ” مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ مسلم
3- جو تین سورتیں (سورہ اخلاص, سورہ فلق اور سورہ ناس) فجر اور عصر میں 3 3 بار پڑھ لے گا اللہ پاک اس کے سارے کام بنا دے گا۔
تخريج :قُلْ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ “. ابوداود 5082
4- “أعوذ بالله من الشيطان الرجيم, لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا باللَّه اور اَللّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِک مِنْ شُرُوْرِهِمْ” گیارہ گیارہ دفعہ پڑھیں۔
تخريج : دعاء معروف ھے ، بلا تعیین عدد ۔
5- جو 41 دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ لے اب اس کو دواؤں کی ضرورت نہیں رہے گی۔
تخریج : فضائل اعمال / رساله فضائل قرآن میں اس طرح کی عدد کا ایک عمل لکھا ہے ۔
6- جو 27 دفعہ “اَللّهُمَّ اغفِرلِی وَلِلمُؤمِنِینَ وَالمُؤمِنَات” پڑھے گا اس کی دعائیں قبول ہونگی
تخریج : من استغفر للمؤمنين والمؤمنات كل يوم سبعا وعشرين مرة كان من الذين يستجاب لهم ويرزق بهم أهل الأرض. ( طب ) عن أبي الدرداء .
قال الهيثمي في المجمع (10 / 352) رواه الطبراني وفيه عثمان بن أبي العاتكة وقال فيه : حدثت عن أم الدرداء وعثمان هذا وثقه غير واحد وضعفه الجمهور وبقية رجاله المسمَّين ثقات .
7- جو 25 دفعہ “أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِی لاَ إِلہَ إِلاَّ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْحَیُّ الْقَیُّومُ الَّذِی لَا يَمُوتُ وَأَتُوبُ إِلَیْہِ” پڑھے گا تو کسی قسم کی کوئی نا گوار بات نہیں دیکھے گا۔ نہ اپنے گھر میں, نہ اپنے محلے میں, نہ اپنے شہر میں۔
تخريج : بعض وظائف کی کتابوں میں ھے ۔
8- جو دس دفعہ “اَللّهُمَّ اغفِر لاُمَّتَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم” پڑھے گا اللہ پاک اس کو اپنے قریب ترین بندوں کی فہرست میں لکھ دیتے ہیں۔
تخريج : “مَا مِنْ دُعَاءٍ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَوْلِ الْعَبْدِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأُمَّةِ مُحَمَّدٍ رَحْمَةً عَامَّةً ” . رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْسَمُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ . وَعَمْرٌو هَذَا كَذَّابٌ يَضَعُ الْحَدِيثَ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بن يحيى عَلَى شُهْرَةِ أَبِيهِ لا يُعْرَفُ إِلا فِي هَذَا الْحَدِيثِ ( تذكرة الحفاظ للذهبي ) .
9- حدیث پاک میں ہے کہ جو “بِسمِ اللہِ عَلٰی نَفسِی وَاَھلِی وَمَالِی” پڑھے گا اسے کسی قسم کا کچھ نقصان نہیں ہوگا۔
تخريج : وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن رجلًا شكا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه تصيبه الآفات؛ فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: ((قل إذا أصبحت بسم الله على نفسي وأهلي ومالي؛ فإنه لا يذهب لك شيء ، فقالهن الرجل؛ فذهبت عنه الآفات)) أخرجه ابن السني في ((عمل اليوم والليلة)) (52)
=========================