حاجی سے دعا کروانے کاحکم

سوال: حاجی  جب حج  کر کے آتے  ہیں تو اس سے دعا کرواسکتے ہیں ؟

جواب:   جی ہاں کرواسکتے ہیں  جب حج کر کے آتے ہیں ان کی دعا قبول  ہوتی ہے  جیسا کہ بہشتی زیور  میں ہے  کہ :

 حدیث: میں ہے کہ  جب  تو حاجی  سے ملے  تو اس کو سلام  کر اور اس سے مصافحہ کرو اور اس سے  درخواست  کہ اس بات کی کہ  وہ تیرے  لیے مغفرت  کی دعا کرے  اس سے پہلے  کہ وہ اپنے  مکان  میں داخل  ہو۔ اسلیے اس  کے گناہ  بخش  دینےگئے  ( پس وہ مقبول بارگاہ الٰہی  ہے اس کی دعا  مقبول  ہونے کی خاص طور یہ امید  ہے اور جو دعا  چاہے  اس سے وہ دعا کروائے  دین کی یا دنیا کی مگر اس کے مکان  میں پہنچنے  سے پہلے)  ( بہشتی زیور 3/61)

اپنا تبصرہ بھیجیں