انٹرنیٹ(سائبرمیڈیا) کی ایجاد

الحاد ( تیسری قسط )

لیکن پھرنوے کی دہائی میں انٹرنیٹ ایجاد ہوا۔انٹرنیٹ وہ غیر معمولی ایجاد ہے جس سے ایک نئے عہد یعنی انفارمیشن ایج کا آغاز ہوا۔ اسے اصطلاحاً سائبر میڈیا کہا جاتا ہے۔

سائبر میڈیا کے فائدے اور نقصانات:
انٹرنیٹ کے کچھ فائدے ہیں:
اول: اس نےزندگی کو تیز اور آسان کردیا ہے، مثلاً ای بینکنگ، ای مارکیٹنگ اور ای میل وغیرہ۔
دوم: ہر موضوع پر معلومات کے خزانے کا حصول آسان کردیا ہے۔ بڑی بڑی لاکھوں کتابیں رکھنے والی لائبریریاں اب صرف چند کلک پر ایک طالب علم کی دسترس میں ہوتی ہیں۔
سوم:اس کے ذریعے علم کا حصول آسان ہوگیا۔مثلا:آن لائن تعلیم ، آن لائن فتاوی ،تعلیمی وتحقیقی ویب سائٹس، مختلف تعمیری گروپس وغیرہ
لیکن دوسری طرف انٹر نیٹ کے دوانتہائی مہلک نقصانات سامنے آرہے ہیں:
ایک یہ کہ اس کے ذریعے مسلم دنیا میں تیزی سے فحاشی وعریانی پھیل رہی ہے۔ غیرمصدقہ خبر ہے کہ ایک حالیہ مغربی رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل پر غیر اخلاقی مواد کے سرچ کرنے کے اعتبار سے پاکستانی دنیا بھر میں سرفہرست ہیں ۔
دوسرا یہ کہ انٹرنیٹ کے ذریعے مسلم دنیا میں الحاد کی یلغار جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں