عشاء کے بعد سلائی یا کھانا پکانے کا حکم

فتویٰ نمبر:03

سوال:  کیا عشاء  کی نماز کے بعد سلائی کرنا  یا کھانا پکانا  وغیرہ کرسکتے ہیں  ؟

 جواب: عشاء  کی نماز کے بعد  سلائی کرنا یا کھانا پکانا  اس وقت  درست نہیں ہے جب  اس سے نماز فجر   ضائع ہونے ک ااندیشہ ہو لہذا  اگر نماز فجر  ضائع ہونے کا اندیشہ  نہ ہو تو جائز ہے  ۔

 جیسا کہ  ” درس ترمذی ” میں ہے  :

 ” عشاء   کے بعد  گفتگو کسی صحیح  دینی غرض  کی وجہ سے ہو جائز ہے ۔ بشرطیکہ  اسکا ظن  غالب ہو کہ رات  کو جاگنے سے  نماز فجر   پر کوئی اثر  نہیں پڑیگا ۔”

 ( درس ترمذی  : جلد  1 صفحہ  413 ) ( مکتبہ دارالعلوم  کراچی )

اپنا تبصرہ بھیجیں