جادو کا علم سیکھنا کیسا ہے؟

فتویٰ نمبر:603

جادوگری کا علم  سیکھنے کا حکم کیا ہے ؟

جواب: بعض  علماء  کے نزدیک  جادو کا علم  سیکھنا  کسی طرح  بھی جائز نہیں۔کیونکہ جادو کا علم  کفر  کا ارتکاب  کیے بغیر  سیکھا ہی نہیں جاسکتا ۔ جبکہ  بعض  علماء کے نزدیک  کفر کا ارتکاب  کیے بغیرسیکھا جائے  تو اس شرط  کے ساتھ جائز ہے کہ  صحیح مقاصد  کے لیے  استعمال  کرے  ناجائز مقاصد  نہ ہوں ، مزید  تفصیلات  کے لیے  بیان القرآن  سے دیکھئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں