جشن آزادی منانا

کیا فرماتے ہیں مفتیاں عظام ! جشن ِآزادی کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا یا جھنڈیاں گھرپر لگانا کیسا ہے ؟ْ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون ملہم الصواب

پاکستان سے اظہار محبت کی غرض سے اور اپنی آزادی کی مسرت کے اظہار کے طور پر اسراف اور فضول خرچی سے بچتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا یا جھنڈیاں اپنے گھروں میں لگانا فی نفسہ جائز ہے ۔۔۔واللہ اعلم بالصواب

احقر شاہ محمد تفضیل علی

دار الافتاء جامعہ علوم کراچی

۱۱ ذی قعدہ ۱٤۳۵ ہجری

۷ ستمبر ۲۰۱٤ عیسوی

اپنا تبصرہ بھیجیں