جسم کے بال کی اسی کے سر پر کھیتی کا حکم

سوال:- اگر کسی مرد یا عورت کے سرپر بال نہ ہو اور اسی کے جسم کے دوسرے حصہ سے بال لے کر سرجری کے ذریعہ سر پر لگادیا جائے جس سے قدرتی طورپر بال کی پیدائش شروع ہوجاتی ہے تو کیا یہ عمل درست ہوگا ؟

جواب : – گنجا پن ایک عیب ہے اور عیب کو دُور کرنے کے لئے سرجری جائز ہے ، نیز ایک انسان کا اپنے سر میں دوسروں کے بال لگانا تو درست نہیں ، رسول اللہ ا نے ایسے شخص پر لعنت فرمائی ہے ؛ ( صحیح بخاری ، باب الوصل فی الشعر ، حدیث نمبر : ۵۹۳۳) لیکن اگر اسی کا بال اسی کے سر میں لگادیا جائے تو اس کی ممانعت نہیں ؛ کیوںکہ یہ شریعت کی حدود میں اپنے ہی جسم کے ایک حصہ سے استفادہ کرنا ہے ۔

مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی

اپنا تبصرہ بھیجیں