ہمارے یہاں گھروں میں بچے بڑے عموماً اپنی پلیٹوں میں موجود کھانے میں سے کالی مرچ کو نکال باہر کرتے ہیں۔ کھانے میں موجود یہ عنصر ان کی صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے اگر یہ جان جائیں تو ایسا کبھی نہ کریں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کالی مرچ میں چھپے صحت کے رازآخر ہیں کیا۔ کینسر سے بچاؤ وٹامن سی وٹامن اے اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ کی متحمل کالی مرچ جسم سے نقصان دہ مواد صاف کرتی ہے اور کینسر اور دیگر امراض سے بچاتی ہے۔ ہاضمہ فعال ہونا کالی مرچ ہاضمے کو آسان اور معدے کو فعال بناتی ہے۔ نزلہ اور کھانسی میں آرام دہ کالی مرچ کا چونکہ اینٹی بیکٹیریل ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال نزلہ اور کھانسی میں راحت بخشتا ہے۔ ایک چائے کے چمچ شہد کے ساتھ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ آسان سا نسخہ ہے۔ وزن گھٹانا کالی مرچ کی بیرونی سطح میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس فیٹ سیلز کو توڑنے میں مدد دیتا ہے، اور میٹا بولزم بڑھاتا ہے۔ جلد کو بہتر بناتی ہے پسی ہوئی کالی مرچ کا شہد یا دہی میں ملا کر استعمال دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے سبب جلد کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے ۔ کھانے میں اسکا استعمال جلد پر موجود جھریوں کو دور کرتا ہے۔ ڈپریشن سے بچاؤ کہا جاتا ہے کالی مرچ ڈپریشن سے نکلنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ دماغ کو متحرک کرتی ہے اور مناسب طریقے سے اس کوکام کرنے میں مدد دیتی ہے۔
- سورۃ الرعد اعدادوشمار زمانہ نزول ومرکزی موضوعاعدادوشمار: سورہ رعد مصحف کی ترتیب کے لحاظ سے تیرھویں سورت ہے۔یہ سورت 6 رکوع 43 مزید پڑھیں
- سورہ ہود میں ذکر کردہ دعائیںدعائیں فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ [يوسف: 101] آسمانوں مزید پڑھیں
- سورہ ہود میں اخلاقیات کا ذکراخلاقیات 1۔کسی اولاد سےقلبی محبت اس کی خوبیوں اور اعلی صفات کی وجہ سے دوسری اولاد مزید پڑھیں
- سورہ ہود میں سیاست وعدالت کا ذکرسیاست وحکومت 1۔اقتدار کی خواہش اس وقت جائز ہے جب نااہل حکومت پر مسلط ہوں اور مزید پڑھیں
- سورہ ہود میں تجارت وملازمت کا ذکرتجارت وملازمت 1۔گم شدہ چیز کو ڈھونڈ کرلانے والے کے لیے انعام مقرر کرنا جائز ہے۔{وَلِمَنْ مزید پڑھیں
الصفہ پی کے ڈاٹ کام! الحمدللہ! صفہ پی کے ڈاٹ کام عرصہ دراز سے عوام کی علمی تشنگی دور کرنے میں کوشاں ہیں۔ ہم آپ کے لیے نئے موضوعات اور مضامین لاتے رہتے ہیں۔ ایک اسلامک میسجنگ سروس بھی موجود ہے جس سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ فتویٰ بھی طلب کر سکتے ہیں۔ آپ کو بھی کوئی مسئلہ بذریعہ sms معلوم کرنا ہو تو اپنا سوال لکھ کر 03152145846 پر بھیج دیں، جواب عشاء کے بعد سے صبح تک کے اوقات میں دیا جاتا ہے جواب فوری ملنا ضروری نہیں۔ غور طلب مسائل کے جواب تحقیق کے بعد دیے جائیں گے۔