خنثیٰ ( ہیجڑا) مشکل کے احکام 

سوال: خنثیٰ اور خنثیٰ مشکل کے احکام اور مسائل کیاہیں شریعت میں ؟

جواب :انسانی افراد میں سے خنثیٰ وہ فرد ہے جس میں مذکر ومؤنث دونوں کی علامات پائی جائیں ۔ بالغ ہونے سے پہلے اگر وہ لڑکے کی طرح پیشاب کرے تو اس کےا حکام لڑکوں والے ہوں گے اور اگر لڑکی طرح پیشاب کرے تو اس پر لڑکی کے احکام مرتب ہوں گے ۔ بالغ ہونے کے بعداگر اس کی داڑھی نکل آئے یا عورت سے ہمبستری کےقابل ہوجائے یا مردوں کی طرح اسے احتلام ہونے لگے تو وہ مرد شمار ہوگا۔ا ور اگر اس کا سینہ نکل آئے یا حیض آنے لگے تو اس پرعورت کے احکام مرتب ہوں گے ۔ا ور اگر کوئی علامت بھی ظاہر نہ ہواور پہچان مشکل ہو تو پھر وہ خنثیٰ مشکل ہے ۔ لہذا اس کے بارے میں تمام احکام میں احتیاط کی جائے ( فتاویٰ شامی 6۔729 ، ط سعید ) خنثیٰ کے بارے میں اسے لکھ کر حکم دریافت کیاجائے کلی طور پر تمام احکامات کا لکھنا مشکل ہے ۔

فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں