خواب میں ازار دیکھنا

ازار:

ازار، شلوار، قمیض، چادر یعنی لباس کی دو تعبیریں ہیں:

ایک دین داری اور تقوی و لباس التقوی ذلک خیر کی مناسبت سے۔

دوسری زوجین کے باہمی تعلقات، ھن لباس لکم و انتم لباس لھن کی منساسبت سے۔

چنانچہ لباس کم دیکھنا اور مختصر ان امور میں کمی کی طرف جبکہ مکمل یا بہت بڑا لباس ان امور میں زیادتی کی طرف اشارہ ہوگا۔

بخاری کتاب العلم کی ایک روایت میں تصریح ہے کہ حضور ﷺ نے حضرت عمرؓ کو خواب میں چادر گھسیٹتے ہوئے دیکھا اور اس کی تعبیر دین داری سے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں