کیا صابن ملے ہوئے پانی سے وضو جائز ہے یا نہیں

سوال: صابن  ملے ہوئے  پانی سے  وضو جائز ہے  جب  صابن  اس میں حلول  کر جائے ۔

جواب : پانی  کے اندر  پاک چیز گرجانے کی وجہ سے پانی  پاک ہی  رہتا ہے۔صابن  گرجانے  کی وجہ سے  پانی  پاک رہے گا۔ اور  وضو کرنا جائز ہوگا،لیکن  اگر صابن اتنا زیادہ  مل جائے  کہ  پانی  گاڑھا ہوجائے  تو وضو جائز نہیں ہوگا۔ (ہدایۃ :1۔35)

اپنا تبصرہ بھیجیں