کیا شادی وغیرہ کا کھانا غیراللہ کے نام پر شمار ہوتاہے

فتویٰ نمبر:578

سوال: غیرا للہ کے نام کا کھانا حرام ہے تو شادی وغیرہ کا کھانا کھانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب:غیراللہ کے نام پر کھانا کھلانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ غیراللہ کو خدائی اختیارات کا مالک سمجھتے ہوئے کائنات میں اسے متصرف سمجھ کر اس کا قرب ورضا حاصل کرنے کے لیے اس کے نام کھانا کھلانا جو کہ شرک ہے شادی کے کھانے میں یہ بات کہاں ہے؟ دعوت کے شرکا کو کون خدائی اختیارات کا مالک یا کائنات میں متصرف سمجھتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں