کیا اسٹابری جہنم کا پھل ہے؟

فتویٰ نمبر:555

گذشتہ کچھ دنوں سے استاد محترم قابل قدر وعزت جناب مفتی زرولی خان صاحب مدظله العالیه کی طرف منسوب ایک کلام بار بار سوال کے طور پر سامنے آرہا ہے جس میں استاد محترم نے اسٹرابیری/فراولة کو “زقوم” قرار دیتے ہوئے اس پھل کو کھانے کی ممانعت فرمائی ہے

سب سے پہلے جس قدر لغات کی کتابیں موجود تھیں ان سب میں زقوم کا معنی اسٹرابیری تلاش کیا گیا اور کروایا گیا لیکن ایسا کوئی معنی میسر نہ آسکا بلکہ لغات عربی اردو اور انگریزی میں “زقوم” کا معنی یکسر مختلف ملا ہے جس کا اسٹرابیری/فراولة سے دور دور تک کوئی تعلق نظر نہیں آتا.

زقوم کے معنی اردو لغات میں

ايک قسم کا خاردار پودا

ایک درخت جس کا پھل دوزخیوں کو کھانے کو ملے گا.

تھوہڑ کا پودا جو خاردار اور کڑوا اور زہریلا ہوتا ہے.

دوزخ کا ایک درخت جس سے دوزخی اپنی خوراک حاصل کریں گے.

زہریلی اور مہلک غذاناگ پھنیناگ پھَنیہر کڑویہیج دھارایہ پودا ڈنٹھل دار بے برگ اور خاردار ہے.

زقوم کے مترادفات

تھوہَر

تھوہڑ

کیکٹس

زقوم کا معنی عربی لغات میں

إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ طَعامُ الأَثيمِ. (سورة الدخان)

المعجم: الغني

زَقُّوم: كلّ طعام قاتل.

  • شجرة الزَّقُّوم: (النبات) شجرة مرّة كريهة الطعم، ثمرُها طعام أهل النَّار في جهنّم: {إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ طَعَامُ الأَثِيمِ}.

المعجم: اللغة العربية المعاصر

زقوم: شجر كريه جدّا في النار.

(سورة الواقعة، آية رقم: 52)

المعجم: كلمات القرآن

زَقَّوم:

1- زقوم: شجرة مرة كريهة الرائحة يأكل أهل النار في جهنم ثمرها.

2- زقوم: نبات في البادية زهره كزهر الياسمين.

3- زقوم: كل طعام ثقيل.

4- زقوم : حلوى عملت بالتمر والزبد

المعجم: الرائد

الزَّقُّومَ: شجرة

المعجم: المعجم الوسيط

زقم:

“الأَزهري: الزَّقْمُ الفعل من الزَّقُّوم، والازْدِقامُ كالابتلاع.

ابن سيده: ازْدَقَمَ الشيءَ وتَزَقَّمَهُ ابتلعه.

والتَّزَقُّمُ: التَّلَقُّمُ ‏…. المزيد

المعجم: لسان العرب

زقوم کا معنی انگریزی لغت میں

زقُوم

NOUN (masculine)

cactus, a prickly plant, infernal tree mentioned in the Qur’an

زقوم کی تصاویر محققین کی نظر میں

1۔https://goo.gl/images/PrGwq7

https://goo.gl/images/P3epdD

https://goo.gl/images/P3epdD

4۔https://goo.gl/images/ZZJeJf

https://goo.gl/images/ZZJeJf6

https://goo.gl/images/We5EJ8

https://goo.gl/images/ur2bHs

https://goo.gl/images/0LtpNY

ان تمام لنکس میں اہل لغت وتحقیق نے اپنے طور پر “زقوم” درخت اور اس کے پھل کے تعین کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ان میں سے کسی نے بھی فراولة/اسٹرابیری کو زقوم کے معنی یا مراد میں داخل نہیں کیا ہے.

فراولة/اسٹرابیری

ایک خوشنما اور خوش ذائقہ پھل ہے جو دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں پایا بھی جاتا ہے اور شوق سے کھایا بھی جاتا ہے.

لفظ “فراولة” لاطینی لفظ سے ماخوذ ہے اور اس کا استعمال اٹالین زبان میں بھی ہوتا ہے، البتہ یہ عربی زبان میں یونانی زبان سے داخل ہوا ہے.

الكلمة أصلها بالايطالية fragola مأخوذة من الكلمة اللاتنية frägula من frägum

ولكنها دخلت العربية من اليونانية Φράουλα

فراولة:

بكسر الواو كما في نقل الأستاذ الفاضل (خزانة الأدب) – وفقه الله – عن المعجم العربي الحديث وهو كذلك في النطق اليوناني..والله أعلم بالصواب.

خلاصہ کلام

ہماری تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کو زقوم قرار دینا ایک ایسی لغوی غلطی ہے جس میں لغت کے ساتھ ساتھ عرف کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے، لہذا بہت اطمینان سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ فراولة/اسٹرابیری کا کھانا بلا کراھت و بلا تردد جائز ہے.

واللہ اعلم

کتبه: عبدالباقی اخونزادہ

اپنا تبصرہ بھیجیں