کسی کی حوصلہ افزائی کےلیے تالی بجانے کا حکم

سوال : کسی کی حوصلہ افزائی کےلیے تالی بجانا کیساہے ؟ کیاکسی صورت میں اس کی گنجائش ہے؟براہ کرم مفصل اورمدلل تحریر فرمائیں ۔

جواب : فی نفسہ عام حالات میں تالی بجانے کی ممانعت کی کوئی دلیل شریعت  میں نہیں ملتی،البتہ نماز کی حالت میں مردوں کوتالی بجانے سےمنع کیاگیاہے۔جہاں تک سوال کسی کی حوصلہ افزائی کےلیے تالی بجانے سےمتعلق ہے۔سواس کا جواب یہ ہے کہ یہ طریقہ غیرمسلموں سےشروع ہواہے،اگرچہ بعد مسلمانوں میں بھی رائج ہوگیاہے،تواس مشابہت کی وجہ سے اس میں کراہت تنزیہی معلوم ہوتی ہے اس لیے بہتریہ ہے کہ کوئی دوسرا مناسب طریقہ اختیار کیاجائے ،تاہم اگرکوئی تالی بجانے کواختیار کرےتواسے معصیت نہیں کہاجاسکتا۔ ( تبویب : (1452/89) حاشیہ بن عابدین : (319:6) الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ : (82:12)

پی ڈی اہف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیے لنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/618274788541770/

اپنا تبصرہ بھیجیں