کسی مخصوص کمپنی کی دوائی لکھنے پر ڈاکٹر کا تحائف وکمیشن لینا کیساہے

فتویٰ نمبر:730

سوال: بعض دفعہ جب ڈاکٹر کسی میڈیکل کمپنی کی دوائی لکھتا ہے  اورڈاکٹر کے علم کے مطابق وہ دوائی  اس مریض  کے لیے موزوں  ہے تو میڈیکل  کمپنی والے  داکٹر کو مختلف  تحائف دیتے ہیں  تو کیا وہ تحائف لینا جائز ہے ؟ اس میں ڈاکٹر اس کمپنی والوں سے کچھ مطالبہ  نہیں کرتا۔

جواب :کسی مخصوصکمپنی کی دوا مریض  کو لکھ  کر دینا پھر دواساز کمپنیوں سے کمیشن  ودیگرمراعات  حاصل کرنا جائز ہے جبکہ  اوپرذکر کردہ  شرائط  کے ساتھ درج ذیل شرائط کا بھی لحاظ کیاجاتا ہو۔

  • محض کمیشن وصول کرنے کی خاطر  ڈاکٹر غیر معیاری  وغیر ضروری  اور مہنگی ادویات تجویز نہ کرے۔
  • کسی دوسری کمپنی کی دوا مریض کے لیے  زیادہ مفید سمجھتے ہوئے  خاص اس کمپنی  ہی کی دوا تجویز نہ کرے ۔
  • دوا ساز کمپنیاں ڈاکٹر کو دیے جانے والے کمیشن  تحفہ مراعات  کا خرچہ  ادویات  مہنگی  کر کے مریض  سے وصول  نہ کریں ۔
  • کمیشن تحفہ ومراعات کیا دائیگی  کا خرچہ  وصول کرنے کے لیے  ادویات  کے معیار  میں کمی نہ کرے ۔

واللہ سبحانہ وتعالیٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں