مرد ڈاکٹر کے لیے عورتوں کے مخصوص علاج کے لیے مہارت حاصل کرنا جائز نہیں

فتویٰ نمبر:724

سوال: کیا مرد Gynecologist  بن  سکتے ہیں؟

جواب : عورتوں کے خصوصی امراض  کے سلسلہ  میں عورتوں  کو مہارت حاصل کرنی  چاہیے  ۔ مردوں  کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ بطورخاص  اسے سیکھیں بلکہ انہیں دوسرے امراض  میں مہارت  حاصل کرنی چاہیے  ۔

فی الدر ! وینبغی  ان یعلم امراۃ تداویھا لان النظر الجنس الی الجنس اخف وفی الشامیۃ !وان کان  کان فی موضع الفرج  فینبغی  ان یعلم امراۃ تداویھا۔ وفیہ  والظاھر ان ” ینبغی ”  ھنا للوجوب   ( ص 371 ج 6) وفی العالمگیریۃ ! امراۃ اصابتھا فرحۃ فی  موضع لا یحل  للرجل  ان ینظر الیھا لکن  یعلم  امراۃ  تداویھا  ( ص 330 ج 5)

اپنا تبصرہ بھیجیں