فرمایا: مشایخ کے مجربات بھی اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ان میں اگر شرک نہ ہوں تو ان کا ورد کر سکتے ہیں لیکن ہمارے مشایخ سے منقول ہے کہ ماثور اور منقول دعاؤں کا پڑھنا زیادہ فضیلت کا باعث ہے۔
نقش اکابر:
فرمایا: اسلاف اور اکابر کی سب باتیں قرآن و حدیث سے ہی ماخوذ ہوتی ہیں۔ سالہا سال کے تجربے سے ان کو جو باتیں معلوم ہوئیں وہ ہمیں چھوٹی سی آسان سی بات میں کہہ جاتے ہیں کہ یہ کرلو ۔ ہر ایک کا کام نہیں نہ ہر ایک کے بس کی بات ہے کہ وہ قرآن و حدیث سمجھ جائے۔
Load/Hide Comments