مشال خان کیس

ادھر مردان ، عبدالولی خان یونی ورسٹی میں مشال خان اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا،انتہائی برا ہوا۔مشال خان کیس سے ہمارے معاشرے کی کئی کمزوریاں سامنے آتی ہیں :

1۔ہم مسلمان مجموعی طور پرجذباتی قوم ہیں۔مذہب کے نام پر ہمیں بہت جلد بے وقوف بنایاجاسکتا ہے!

2۔کالج انتظامیہ کی کم عقلی ہے کہ اس نے سرعام توہین مذہب جیسا انتہائی نازک الزام طلبہ پر چسپاں کردیا۔ کیا ایک یونی ورسٹی انتظامیہ کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ ایسے نازک فیصلےاز خود کرلے!

3۔قانون کا غلط استعمال بڑھتا جارہا ہے۔بعض سازشی عناصر اپنا غصہ، قانون کا غلط استعمال کرکے نکالتے ہیں۔

علما وکلا اورمیڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام نکات پر غور وفکر کرکے ان کا فوری اور قابل عمل حل نکالیں۔قانون اور حکومتی رٹ کی اہمیت لوگوں کے دلوں میں پیدا کریں۔قانون کی اہمیت اجاگرہو گی تو قانون کا احترام بھی پیدا ہوگا اور تبھی قانون کو ہاتھ میں لینے کے واقعات کم ہوں گے۔اس کے علاوہ قانون کے غلط استعمال کوبدترین جرم اور فساد فی الارض قرار دیا جائے اور مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائےتبھی ایسے واقعات کی روک تھام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں