موبائل ، ویب  کیم ، لیپ ٹاپ  وغیرہ  کی خرید وفروخت  

فتویٰ نمبر:531

 سوال:  مفتیان  عظام  کی خدمت میں عرض ہے کہ جدید  ٹیکنالوجی  میں سے  کیمرے والے موبائل ، اسی طرح   کیمرے  والے لیپ ٹاپ   اور ویب کیم  کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟  

 جواب :  ضابطہ یہ  ہے کہ   جس چیز کا کوئی جائز استعمال  ہو اس کی خرید وفروخت جائز ہوتی  ہے۔   موبائل  اور لیپ ٹاپ  کے تو بےشمار  کام ہوسکتے   ہیں۔   ویب کیم   بھی  براہ راست  ویڈیو  کی وجہ سے  اکثر علماء  کے یہاں جائز ہے  ۔  لہذا کیمرے   والے موبائل  ، ویب کیم  اور لیپ ٹاپ  کی خریدوفروخت  درست ہے  ۔ اگر کوئی جائز طریقوں  سے ہٹ  کر انہیں گناہ کے کاموں  میں استعمال  کرے گا  تو وہ خود  گناہ گار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں