منہ کے چھالوں کا علاج

🍌کیلا :

زبان پر چھالے ہوجائیں تو ایک کیلا دہی کے ساتھ صبح سویرے کھائیں۔

🍇شہتوت :

چھالوں میں شہتوت کا شربت ایک چمچ ایک کپ پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

دھنیا :

پسا ہوا دھنیا چھالوں پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ثابت دھنیا پانی پر ابال کر غرارے کریں۔

🍋لیموں :

لیموں کو گرم پانی میں نچوڑ کر غراریں کریں –

سونف :

جن لوگوں کو چھالے ہوتے رہتے ہیں وہ کھانے کے بعد تھوڑی سونف لیا کریں، چھالے نہیں ہونگے۔

ارہر : ارہر کی دال کے چھلکوں کو پانی میں بھگو کر اس پانی سے غرارے کرنے سے چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ یہ گرمی کا اثر بھی دور کرتی ہے۔

مہندی :

مہندی کے پتوں کو منہ میں رکھ کر چبانے سے بھی منہ کے چھالے ختم ہوتے ہیں۔

زیرہ :

مسوڑھے پھولنا، درد، ٹیس وغیرہ ہونے پر بھنا ہوا زیرہ اور سوندھا نمک ہم وزن پیس کر، چھان کر، مسوڑھوں پر رگڑنے سے فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں