موزوں پر مسح

٭موزوں پر مسح ۔

موسم سرما اپنے جوبن پر ہے ، موسم سرما میں لوگ عمومًا موزے پہنتے ہیں ، اگر یہ موزے چمڑے کے ہوں تو

وضو دوران آپ پاؤں دھونے کی مشقت سے بچ سکتے ہیں 
حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے :

” حدثنی سبعون من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسح علی الخفین ۔
(یعنی ست صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے میں نے یہ حدیث سنی ہے کہ

نبی کریم  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے موزوں پر مسح فرمایا کرتے تھے ؛”

 (اللباب “:1/56 طبع قدیمی کتب خانہ )

٭موزوں پر مسح کا طریقہ ۔ 
وضو کر لیجئے اس کے بعد چمڑے کے موزے پہن لیجئے ! یا کم از کم پاؤں دھو لیجئے !اور موزے پہن لیجئے

 ( اور اس کے بعد وضو ٹوٹنے سے پہلے پہلے مکمل وضو کر لیں) ! اگر موزے اوپر سے کپڑے کے اور

نیچے سے چمڑے کے ہوں تب بھی جائز ہے ، موزے پہننے کے بعد جب پہلی بار آپ ک وضو ٹوٹے تو اس

وقت کو نوٹ کر لیجے ! اگر آپ مقیم ہیں تو اس وقت سے لیکر پورا ایک دن رات موزے پر مسح کر سکتے ہیں

اور اگر مسافر ہیں تو تین دن تین راتوں تک مسح کر سکتے ہیں ۔

٭مسح کرنے کا طریقہ ۔

مسح کرنے کا طریقہ یہ ہیکہ ہاتھ کی انگلیاں گیلی کر کے موزوں کے اوپر (پاؤں کی انگلیوں کی جانب سے)

 مسح کرتے ہوئے پنڈلی تک لے آئیں !

اپنا تبصرہ بھیجیں