نفل نمازمیں سورۃ الفاتحہ کی تکرارکا حکم

سوال:کیا دو رکعت نفل میں دوسری رکعت میں چالیس بار سورۃ فاتحہ پڑھنے سے نماز ادا ہو جاۓ گی؟ یہ طریقہ ایک وظیفہ میں ہے۔ فاتحہ کے سھوا تکرار سےسجدہ سھو واجب ہو جاتا ہے لیکن اس طریقے میں قصدا اس طرح کرنا ہے، کیا اس طریقے سے نماز ادا ہو جاۓ گی؟

الجواب حامداومصلیا

مذکورہ صورت میں نماز ادا ہو جائےگی اور سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگا، کیونکہ نفل نماز میں سورہ فاتحہ کا تکرار مکروہ نہیں ہے۔

مجمع الانھر فی شرح ملتقی الابحر220/1 اوکرر ائ الرکن، وفیہ اشعار بانہ لو کرر واجبالو یجب السھو،لکن فی الخزانہ وغیراٰن تکرارالفاتحہ فی الاٰوالیین یوجب السھو، و یمکن ان یقال:ان التکرارلو یوجب،بل ترک السورۃ فانھا تجب  ان تلی الفاتحۃ و ینبغی ان یفید ذالک بالفراٰئض،لان تکرار الفاتحۃ فی النوافل لم یکرہ کما فی القھستانی-

الفتاوی البزازیۃ علی ھامش الھندیۃ-4/40

تکرار الفاتحۃ فی النفل لا یکرہ-

حاشیہ الشیخ الشلبی علی تبین الحقائق 329/1-

قولہ: ولو کررھا خالف المشروع آی لان تکرار الفاتحہ فی قیام واحد غیر مشروع، قال فی  الدرایۃ: لکن ذکر فی فتاوی العتابی ان تکرار الفاتحۃ فی التطوع لا یکرہ لو رود الخبر فی مثلہ-

حاشیۃالطحطاوی علی  مراقی الفلاح 255

ذکر العتابی فی فتاواہ ان  تکرار الفاتحہ فی التطوع لا یکرہ لو ورد الخبر فی مثلہ۔۔۔۔۔۔واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم  بالصواب-

دار الافتاء جامعہ دار العلوم کراچی

اپنا تبصرہ بھیجیں