پکی اینٹ سے تیمم کرنے کا حکم

سوال :پکی اینٹ جو آگ پر پکائی جاتی ہے اس پر تیمم کرنا جائز ہے؟

الجواب بعون الملک الوھاب

امام صاحب ؒ کے نزدیک ہر اس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے جو زمین کی جنس سے ہو اور پکی اینٹ بھی زمین کی جنس سے ہی ہے لہٰذا اس سے  تیمم کرنا جائز ہے۔

البحر الرائق، دارالكتاب الاسلامي – (1 / 155)

وَيَجُوزُ بِالْآجُرِّ الْمَشْوِيِّ، وَهُوَ الصَّحِيحُ؛ لِأَنَّهُ طِينٌ مُسْتَحْجَرٌ۔

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة – (1 / 169)

ويجوز التيمم بالآجر مدقوقاً أو غير مدقوق في قول أبي حنيفة وإحدى الروايتين عن محمد؛ لأن الآجر طين مستحجر، والتيمم بالحجر الأصلي جائز عند أبي حنيفة رحمه الله، فكذا بالطين المستحجر، هكذا ذكر القدوري، وذكر الشيخ الإمام الزاهد أبو نصر الصفّار: أن في التيمم بالآجر عن أبي حنيفة روايتان: والأصح أنه يجوز

اپنا تبصرہ بھیجیں