پیمپر پہنے بچے کےساتھ طواف  کرنا

 الجواب  حامداومصلیا ً

  صورت مسئولہ  میں اگر پیمپر پہنے ہوئے بچوں کے پیشاب  وغیرہ  کا اثر  باپر ظاہر نہ ہورہا ہوجیساکہ  سوال میں  ہے تو ایسے بچوں  کو اٹھانے سے کپڑے وغیرہ  ناپاک نہ ہوں  گے  اورو ضو خراب نہیں ہوگا کیونکہ اگر  بچے کواٹھانے والےکپڑے بچے کے  پیشاب وغیرہ  کی وجہ سے  خراب  بھی ہوئے  تو اس سے وضو پر کوئی اثر  نہیں پڑے گا  ۔ صرف ناپاکی کو دور کرنا ہوگا ۔

 اگر دوران طواف  معلوم ہوجائے  کہ  بچہ  نے پیمپر  میں پیشاب کردیا ہے تو حتی الامکان   طواف  کو موقوف کرکے  پہلے پیمپر  تبدیل کرلیا جائے  یا نجاست  کو دھوکر  پاک کرلیاجائے  کیونکہ  علم ہوجانے  کے باوجود  نجاست  کوباقی  رکھ کر طواف کرنا مکروہ ہے اس  کے    باوجود اگرا سی حالت  میں  طواف مکمل کرلےتو شرعاً طواف درست  ہوجائے گا  کیونکہ طواف  کے لیے طواف  کرنے والے کا  بدن یا کپڑا نجاست   حقیقیہ  یعنی پیشاب  پاخانہ  سے پاک ہونا اکثر علمائے   کرام کے نزدیک  واجب نہیں بلکہ سنت مؤکدہ ہے ۔ (ماخذہ  التبویب  1024/51)

عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ پی ڈی ایف فائل میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/499288380440412/

اپنا تبصرہ بھیجیں