پراپرٹی کا کاروبار کرنے کا حکم

فتویٰ نمبر:447

سوال: میں جاننا چاہتا ہوں کہ زمین یا اس کی فائلز کا لین دین ( property dealing ) کا کاروبار جائز ہے ؟چاہے جھوٹ بول کر ہو یا سچ بول کر؟

الجواب باسم ملہم الصواب

پراپرٹی کا کاروبار مقررشرعی ضوابط کے مطابق ہو تو جائز ہے ۔جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے قرآن وحدیث میں اس پر شدید وعید یں آئی ہیں لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے ۔ البتہ کمائی حلال ہوگی ۔

واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم بالصواب 

محمد ارشد 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی 

20/2/1436ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں