قمیص اتار کر نماز پڑھنے کا حکم

کسی کے پاس کپڑے موجود ہو اور وہ بغیر قمیص کے نماز پڑھے اس لیے کہ نماز کا وقت ختم ہو رہا ہو تو کیا نماز ہو جائیگی؟

فتویٰ نمبر:256

الجواب باسم ملھم الصواب

قمیص اتار کر نماز پڑھنے سے نماز تو ہو جاتی ہے  لیکن مکروہ ہوتی ہے؛ لیکن اگر نماز کے فوت ہوجانے کا ڈر ہو اور وہ بغیر قمیص کے نماز پڑھے تو پھر کوئی کراھت نہیں۔

كذا في شرح المنية ( امداد المفتيين 2/297)

واللہ اعلم بالصواب

اھلیہ ارشد

12 جولائی 2017

17 شوال 1438

صفہ آن لائن کورسز

اپنا تبصرہ بھیجیں