قصائی کا کاروبار جائز یا ناجائز؟ 

فتویٰ نمبر:456

سوال1۔ کیا ایسے جانور کو خرید کر اس کا گوشت بیچنا جائز ہے، جس کو پہلے سے ذبح کر دیا گیا ہو اور قصائی نے اسے ذبح ہوتے نہ دیکھا ہو صرف مالک وغیرہ کے زبان پر بھروسہ کر کے خریدا اور بیچا ہو؟ 

2۔کیا قصائی کا کاروبار حلال ہے اور جائز ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم اس کاروبار کے جائز طریقے تفصیل سے بتائیں، تاکہ رزق حلال ہو۔ 

جواب

1۔ اگر بالیقین معلوم ہے کہ جانور ذبح کرنے والا مسلمان ہے اور مالک کی بات پر بھی پوری طرح اطمینان ہے تو اس کے گوشت کو خریدنا اور بیچنا جائز ہے۔ 

2 قصائی کا کاروبار جائز ہے  بشرطیکہ حلال جانور ہو اور شرعی طریقے پر ذبح کر کے خرید و فروخت ہو۔ 

مفتیان : شریعہ ڈیپارٹمنٹ ، حلال فاؤنڈیشن

اپنا تبصرہ بھیجیں