قرآن کریم اور جدید سائنسی حقائق

(دوسری قسط)

محمد انس عبدالرحیم

حفظان  صحت کے راہ نما اصول:

سورہ اعراف آیت نمبر31 میں حفظان صحت کے حوالے سے ایک جامع کلام ارشاد ہوا ہے:

کلوا واشربوا ولاتسرفوا، ان اللہ لایحب المسرفین 

ترجمہ:

کھاؤپیولیکن اسراف نہ کرو بے شک اللہ تعالی اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے”

فائدہ:

اسراف کامعنی ہے: “حد سے بڑھنا، اعتدال کے خلاف کام کرنا” 

کھانے پینے میں بےاعتدالی اورحد سے بڑھنے کی کئی صورتیں ہیں:

1) حد سے زیادہ کھانا کہ پیٹ خراب ہوجائے۔

2) اتنا کم کھاناکہ جسم کمزورہوجائے۔

3) بے وقت کھانا کھانا۔

4) کھانے کی طلب نہ ہو پھر بھی کھاتے رہنا۔

5) بدتمیزی اور بدتہذیبی سے کھانا۔

6) مضرصحت اشیا کھانا(یعنی ایسی چیزیں کھاناجو صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں)۔

کلام خداوندی کی یہ نرالی شان ہےکہ “اسراف “کے مفہوم میں یہ سبھی صورتیں داخل ہوگئی ہیں۔اسی لیے اس آیت کے بارے میں اہل علم وفن کاکہنا ہے : جمع اللہ الطب کلہ فی نصف آیۃ کہ اللہ تعالی نے حفظان صحت کے سارے اصولوں کو اس ایک جملے میں سمودیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں