قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینے کا حکم

سوال: اَلسّلَامُ عَلَیکُم وَرَحمَتُہ االلّٰہِ وبَرَکاتُہ

قربانی کا گوشت ھندو کے یہاں دینا جائز ہے؟

فتویٰ نمبر:183

الجواب حامداومصلیا

وعلیکم السلام ورحمته الله وبرکاته!

قربانی کا گوشت کچا یا پخته جس طرح سے غریبوں کے علاوه امیروں کو دینا جائز ہے اسی طرح سے قربانی کا گوشت کچا یا پختہ ( ہندو یا غیرمسلم ) کو دینا جائز ہے.
کیونکہ گوشت کا صدقہ کرنا واجب نہیں بلکه ( ہدیه ، تحفہ ) ہے یا نفلی صدقہ ہے اور یہ دونوں ( کافر و غیرمسلم ) کو دینا درست اور صحیح ہے.
والله اعلم بالصواب
ولمافی فتاوی عالمگیریه:  ویهب منها ( ای من الاضحیه ) ماشاء للغنی والفقیر والمسلم والذمی

 
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں