سامان کی سامان کے بدلے ادھار خرید وفروخت کا حکم

فتویٰ نمبر:442

سوال:ہم واشنگ مشین اور ریفریجٹر کا کاروبار کرتے ہیں، ہمارے ساتھ بازار میں نو دس دکانیں ہیں، ہمارے پاس اکثر گاہک آتے ہیں ایک گاہک واشنگ مشین یا فین لینے اتے ہیں اگر وہ ہمارے پاس اس وقت موجود نہیں ہو تا تو ہم اس وقت وہ سامان کسی اور دکان دار سے لے کر دے دیتے ہیں اور جب ہمارے پاس، مال آتا، ہے تو ہم لی ہوئی مشین اس دکان دار کو واپس دے دیتے ہین کیا یہ سامان کے بدلے اس طرح سامان ادھار کرنا سود تو نہیں ؟ 

الجواب باسم ملھم الصواب

مذکورہ سامان کی سامان کے بدلے ادھار خرید و فروخت جائز ہے بشرط یہ کہ اس میں کوئی شرط فاسد نہ ھو۔۔

واللہ اعلم بالصواب 

اھلیہ ارشد 

7 جولائی 2017

12 شوال 1438

صفہ آن لائن کورسز

اپنا تبصرہ بھیجیں